ڈبہ پیک دودھ پر 9 فیصد کی شرح سے جنرل سیلز ٹیکس عائد

اسلام آباد (آن ائن ) وفاقی بجٹ میں ڈبہ پیک دودھ پر 9 فیصد کی شرح سے جنرل سیلز ٹیکس عائد،ڈبہ پیک فش ، پولٹری ،ڈیری پروڈکٹس پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویزدے دی گئی۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پیش کردہ ڈبہ پیک فش ، ، پولٹری ،ڈیری پروڈکٹس پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ ڈبہ بند دودھ پر ویٹ رجیم کے تحت 9 فیصد کی شرح سے رعایتی جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی ) عائد کرنے کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ ڈیری مصنوعات پر پہلے ہی 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے

Comments are closed.