وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی
اسلام آباد(آ ن لائن)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی ۔ایڈمرل نوید اشرف آج پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے۔پاک بحریہ کی تبدیلی کمان کی تقریب آج ہفتہ کو صبح پی این ایس ظفراسلام آباد میں منعقد ہو گی۔سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کی کمان نئیایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کریں گے۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی شرکاء سے الوداعی خطاب کرینگے ۔ ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ ہوں گے
Comments are closed.