بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم 12 اکتوبر کو بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔بشری بی بی نے 22 جون کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

Comments are closed.