9 مئی جلاو گھیراو کیس،خدیجہ شاہ کی 2 ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی جلاو گھیراو کے 2 مقدمات میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی 2 ضمانتیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 2 رکنی بینچ 10 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو ضمانتوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ضمانتوں پر سماعت کرے گا۔عدالت نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کررکھے ہیں۔رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی۔خدیجہ شاہ کی ایک ضمانت تھانہ عسکری ٹاور جلاو گھیراو تھانہ گلبرگ کے مقدمے میں دائر ہے جبکہ دوسری ضمانت جناح ہاوس جلاو گھیراو تھانہ سرور روڑ کے مقدمے میں دائر ہے۔
Comments are closed.