8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلے کو 18 برس مکمل ہو گئے
مظفر آباد( آن لائن )آزاد کشمیر اور خیبر پختون خواہ میں 8 اکتوبر 2005ء میں آئے قیامت خیز زلزلے کو 18 برس مکمل ہو گئے۔
ملک میں 2005 میں آئے اس ہولناک زلزلیکے شہداء کی 18 ویں برسی اتوار کو منائی گئی ، اس حوالے سے زلزلہ آنے کے وقت 8 بجکر 52 منٹ پر سائرن بجائے گئے اور اس کے بعد 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے شہداء کی یاد گار پر پھول رکھے اور دعا کی۔یاد رہے کہ 18سال قبل 8 اکتوبر 2005ء کی صبح کو پاکستان کے مالی علاقے 7.6 شدت کے قیامت خیز زلزلے سے لرز اْٹھے تھے۔اس زلزلے سے آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختون خوا کے بعض علاقے بہت بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
اس زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے ابتدائی تخمینے کے مطابق 88 ہزار افراد ہلاک اور 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے، 5 لاکھ سے زائد گھر، سینکڑوں کلو میٹر سٹرکیں، پْل اور ذرائع مواصلات کا نظام مکمل تباہ ہو گیا تھا۔اس زلزلے کی تباہ کاریوں سے ملک شمالی علاقوں میں موجود تمام سول، سرکاری و غیر سرکاری ادارے مفلوج ہو گئے تھے۔اس زلزلے سے دریائے کنہار کے کنارے واقع خیبر پختون خوا کا خوبصورت شہر بالاکوٹ مکمل تباہ ہو گیا تھا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے باغ اور راولاکوٹ سمیت کئی علاقوں میں زلزلے سے ہوئی تباہی کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔ایک اندازے کے مطابق 12000 طلباء و طالبات اور 1500 سے زائد اساتذہ زلزلے میں زندہ درگور ہو گئے تھے۔.
Comments are closed.