غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری
اسلام آباد( آن لائن )غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے۔19 ممکنہ غیر ملکی جن کے پاس پاکستانی دستاویزات تھیں ان کی دستاویزات تصدیق کیلیے نادرا بھجوائی گئی ہیں۔تمام مقیم غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔غیر ملکیوں کی سرکاری زمین پر تجاوزات والی آبادیوں میں آگاہی پیغامات نشر کیے جارہے ہیں۔ رضاکارانہ طور پر اگلے 48 گھنٹوں میں مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں
Comments are closed.