راجہ پرویز اشرف کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پراظہار تشویش

اسلام آباد( آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی تازہ صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تنازعات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، عالمی برادری کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، فلسطین کی موجود صورت حال میں فلسطینی علاقوں میں جنگ اور خون ریزی کا خطرہ ہے، #خطے میں پائیدار امن قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا مستقل حل ناگزیر ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کیحق خودارادیت کی حمایت کی ہے، فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کو بند کرانے کیلیے عالمی برادری کردار ادا کرے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہپاکستان فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر تمام تر تنازعات کا پائیدار اور مستقل حل کا خواہاں ہے، موجودہ صورتحال میں دونوں فریقین کو صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.