میں اس الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا،میرے لیڈر شہباز شریف، مریم نواز نہیں، نواز شریف ہیں شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ آج کے حالات کے مطابق الیکشن کا قائل نہیں ہوں،میں اس الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا،میرے لیڈر شہباز شریف، مریم نواز نہیں، نواز شریف ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرو یو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں ہوں، نوز شریف کو بتا دیا الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔مریم نواز پارٹی کی باگ ڈور سنبھالیں گی تو ہم جیسے لوگ الگ ہو جائیں گے۔مجھے کسی نے نواز شریف کے استقبال کا نہیں کہا۔بسوں کے قافلے کا قائل نہیں۔تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی۔میری جماعت نے حکومت بنانے کا فیصلہ کیاتھا۔ہم سب ان حالات کے ذمہ دار ہیں۔ ن لیگ میں شامل ہوں لیکن بتا دیا کہ موجودہ حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں ، عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا لیڈر نوازشریف ہے شہبازشریف یا مریم نواز نہیں۔سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی بات ہے، میں ٹروتھ کمیشن کا قائل ہوں، اگر کبھی بنا تو سب سے پہلے میں پیش ہوجاوٴں گا، ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے، ہمیں اقتدار کی جنگ اورکرسیوں کے لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہماری ذمے داری تھی اس کو درست کریں۔حلقے کے لوگ فیصلہ کریں گے اسقتبال کیلئے جانا ہے یا نہیں۔پارٹی کی ذمہ داری تھی کہ نوازشریف کے ساتھ جو دزیادتی ہوئی اس کو درست کرتی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم بنے تو سی پیک دو سال میں مکمل ہوجائے گا، ملک میں مہنگائی سے پریشان عوام جانتے ہیں اس کا موجب کون ہے۔

انہوں نے عارف والا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور کورٹس کے تقدس کیلئے جدوجہد کریں گے، عوام ووٹ کسی کو دیتے تھے نکلتا کسی اور کا تھا، عوام جس جماعت کو ووٹ دیتے تھے وہ اس پر آزادانہ طور پر عمل نہیں کرسکتی تھی۔ ہمارا بیانیہ ریاست کیلئے ہے ہم مسلح جتھے تیار کرنے والے نہیں، نوازشریف عوام کی آخری امید ہیں ان کے بغیر ان کے دل ٹوٹ جائیں گے۔ نوازشریف وزیراعظم بنے تو سی پیک دو سال میں مکمل ہوجائے گا، ملک میں مہنگائی سے پریشان عوام جانتے ہیں اس کا موجب کون ہے

Comments are closed.