ہم خود جا کر شاہد خاقان عباسی کو دعوت دیں گے لیڈر ایک ہی ہوتا ہے، نواز شریف ہم سب کے لیڈر ہیں،رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نوا زشریف کا استقبال کرنے آنا چاہئے،شاہد خاقان عباسی نے کہا انہیں کسی نے استقبال کا نہیں کہا،آج ہی اس بات کو چیک کروں گا
میں خود شاہد خاقان عباسی کے پاس جاؤں گا۔ہم خود جا کر شاہد خاقان عباسی کو دعوت دیں گے لیڈر ایک ہی ہوتا ہے، نواز شریف ہم سب کے لیڈر ہیں۔نجی ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے پارٹی کی ذمہ داری نبھا کر دکھائی ہے،ہم سب جیلوں میں تھے تو مریم نواز نے پارٹی کو لیڈ کیا تھا،مریم نواز نے ہمارا مقدمہ لڑا، ہماری فیملیز کے پاس گئیں۔مریم نواز کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔مریم نواز بھی شاہد خاقان عباسی کو لیڈر مانتی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی لیڈر نواز شریف ہی ہیں۔ہم ایک جلسے کی تیاری کر رہے ہیں جو مینار پاکستان پر ہوگا۔مینار پاکستان کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔مینار پاکستان جلسے کی کامیابی لوگوں کی رائے بدل جائے گی۔عدالت نواز شریف کو اگر ریلیف دیتی ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔نواز شریف حفاظتی ضمانت لے کر آئیں اور عدالت میں پیش ہوں گے۔عدالت اگر سمجھتی ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیجنا ہے تو بھیج دے۔نواز شریف ملک کے سینئر ترین اور ملک کی سب سے بڑی جماعت قائد ہیں۔ سب سے بڑھ کر ذمہ داری نواز شریف پوری کرنے آرہے ہیں ذمہ داری پوری کرنے ہی نواز شریف21اکتوبر کو آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حالات درست نواز شریف ہی کر سکتا ہے۔
Comments are closed.