پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما صداقت عباسی کا تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما صداقت عباسی نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ چیئرمین تحریک انصاف کی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں صداقت عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی جو واقعات ہوئے ہیں وہ نہیں ہونے چاہیں تھے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کے ساتھ یہ کہنا چاہوں گا کہ میں اب مزید اپنے کندھوں پر یہ بوجھ نہیں اٹھاسکتا۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ 4 مئی کوپلان بناتھاکہ جی ایچ کیو کے قریب ریلی نکالنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ یہی تھا کہ ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہے۔7 مئی کوزوم میٹنگ بشری بی بی تجویز پربلائی گئی تھی۔انکا مزید کہنا تھا کہ 6 مئی ریلی کچہری چوک پر نکال کر اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما وسابق وزیر مملکت عثمان ڈار نے تحریک انصاف اورسیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے حملوں کا منصوبہ زمان پارک میں بنا، مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر ا?رمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔

Comments are closed.