وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی سہولت ختم کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی سہولت ختم کرنے کی تیاری کرلی۔گریڈ 17سے گریڈ 21کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی پاور ڈویژن کی سمری پر آج حتمی منظوری دے گی۔مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے سالانہ 6ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔گریڈ 17کے آفیسر کو 450ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے 15ہزار858روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔گریڈ18 کے آفیسر کو ماہانہ600 مفت یونٹس کی بجائے 21ہزار996 دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔گریڈ 19کے آفیسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کی بجائے37ہزار594 روپے دینے کی سفارش،گریڈ20 کے آفیسر کوماہانہ1100 مفت یونٹس کی بجائے 46ہزار992روپے دینے کی سفارش،گریڈ21 کے آفیسر کوماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55ہزار536روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔جنریشن کمپنی کے گریڈ 17کے آفیسر کو ماہانہ650 مفت یونٹس کی بجائے24ہزار570 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔جنریشن کمپنی کے گریڈ 18کے آفیسر کو ماہانہ 700 مفت یونٹس کی بجائے 26ہزار460روپے دینے کی سفارش کی گئی ۔جنریشن کمپنی کے گریڈ 19کے آفیسر کو ماہانہ 1ہزار مفت یونٹس کی بجائے42ہزار720 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔جنریشن کمپنی کے گریڈ 20کے آفیسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46ہزار 992روپے دینے کی سفارش ،جنریشن کمپنی کے گریڈ 21کے آفیسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55ہزارروپے536 دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔1974سے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت جاری ہے ۔ ملازمین مفت یونٹس فروخت بھی کردیتے ہیں۔گریڈ 16تک کیملازمین کو فی الوقت مفت بجلی کی سہولت جاری رہے گی۔ہرماہ بچ جانے والے مفت یونٹس اگلے مہینوں میں شامل کردئیے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق افسران کیلئے موناٹائزیشن کا ریٹ جولائی 2023کے ٹیرف پر منجمند رہے گا۔وزارت خزانہ نے مفت یونٹس اور موناٹائزیشن دونوں کی مخالفت ہے

Comments are closed.