الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن میں چیرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ، الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کیکیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ درخواست گذار خالد محمود خان کے وکیل پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف دیا کہ پی ٹی آئی چیرمین کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہوچکی ہے۔ نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ کا آرڈر موجود ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے کہا الیکشن ایکٹ میں اس حوالے سے کیا ہے۔ ،وکیل نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا پولیٹیکل پارٹیز آرڈر میں یہ شق موجود تھی، الیکشنز ایکٹ میں یہ شق تو موجود نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا اگر آج ہائیکورٹ میں چیرمین پی ٹی آئی کی اپیل منظور ہوجاتی ہے تو کیا ہوگا۔ ،وکیل نے جواب دیا اگر اپیل منظور ہوجاتی ہے توچیرمین تحریک انصاف عہدے پر واپس آجائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا نواز شریف اور اس کیس میں کیا فرق ہے؟ وکیل نے کہا نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا۔
Comments are closed.