لاہور(آ ن لائن) خوبرو اداکار ہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ مجھے ایوارڈ شو میں جانا پسند نہیں ہے ، ایوارڈ شو میں جانا صرف اپنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ایوارڈ د ینے کی ذمہ داری سونپی جائے تو میں سجل علی کو بہترین اداکارہ اور نعمان اعجاز کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینا چاہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ایوارڈ شوز میں جانے والوں کے لباس پر بلا وجہ تنقید کرتے ہیں ۔ جس کو جیسا لباس پسند ہے وہ پہنتا ہے کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔
Comments are closed.