شلپا شیٹی کا فو ٹو شوٹ ، مداحوں کے ساتھ ساتھ شوہر کندرا بھی تصاویر دیکھ کر خوبصورتی کے گن گانے لگے

ممبئی (آن لائن) چھوٹے پردے سے لے کر بڑے پردے تک اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکیں اداکارہ شلپا شیٹی آج مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تازہ فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویروں میں اداکارہ شلپا شیٹی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔ ان کی تصاویر دیکھ کر مداح کافی حیران ہیں اور ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلپا شیٹی پنک کلر کے آف شولڈر تھائی اوپن گاوٴن میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس دوران وہ الگ الگ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے لک کو مکمل کرنے کے لئے ہیروں کے ہار اور ہلکے میک اپ کے ساتھ کھلے بال رکھے ہیں۔ شلپا شیٹی کے اس فوٹو شوٹ پر ان کے مداحوں سمیت کئی لوگ تبصرے کر رہے ہیں، لیکن اگر کسی کے کمنٹ نے سبھی کا دھیان کھینچا ہے تو وہ راج کندرا ہیں۔

Comments are closed.