سپریم کورٹ کا پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کیس کافیصلہ
ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نوازشریف اور شہبازشریف کو اپنی رائے دیدی
لاہور(آن لائن)سپریم کورٹ کا پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کیس کافیصلہ،ن لیگ کی قانونی ٹیم نے اپنی رائے سے نوازشریف اور شہباز شریف کو آگاہ کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فیصلے کے ان کی واپسی پر اثرات بارے دریافت کیا تھا ۔اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے فیصلے کے جائزے کے بعد رائے دیدی۔ذرائع ن لیگ کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے تحت آپ کی نا اہلی ختم ہوچکی،صرف 5 سال کی نا اہلی سیمتعلق قانون الگ سے پارلیمنٹ نے پاس کیا تھا۔ن لیگ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے سے آپ متاثر نہیں ہونگے۔
Comments are closed.