سی ٹی ڈی کی کارروائی،دوہرے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم لندن کا کارندہ گرفتار
کراچی(آن لائن) سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن نیسرجانی فور کے چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئیدوہرے قتل کے الزام میں اشتہاری ایم کیو ایم لندن کا کارندہ گرفتار ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہناہیکہ ملزم محمد دانش عرف کالا ورد منصوری نے 2014 میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو بلوچ افراد کو قتل کیا۔ملزم نے سیکٹر کی ہدایت پر بلوچ مہاجر قتل و غارت کے دوران ساتھیوں کے ہمراہ قتل کی واردات کی تھی۔ملزم اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے عبدالوحید عرف کالو اور دانش اچہم کو نیوکراچی صنعتی ایریا میں قتل کیا تھا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہیکہ ملزم دانش دوہرے قتل کے الزام میں اشتہاری تھا۔ملزم دانش حال ہی میں حیدرآباد سے کراچی آیا تھا کہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔
Comments are closed.