پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ-2023 جاری

اسلام آباد( آن لائن ) پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ-2023 جاری کردی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ جدید فضائی جنگی حکمت عملیوں اور شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دے کر عالمی توجہ کا مرکز ہے،انڈس شیلڈ خطے کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں سے ایک ہونے کی بدولت نمایاں حیثیت کی حامل ہے ۔مشق بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینے اور ملک کی فضائی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے ۔مشق میں دنیا کی صف اول کی فضائی افواج کے پائلٹس، گراوٴنڈ عملہ اور ایئر ڈیفنس کنٹرولرز سمیت جدید لڑاکا طیاروں نے شرکت کی،انڈس شیلڈ 14 ممالک کی بہترین فضائی افواج کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

ترجمان فضائیہ کے مطابق فضائی مشق میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری کی فضائی افواج کی شرکت۔ مشق کے ذریعے تکنیکی ترقی، جدت کے فروغ، فضائی جنگ کی حکمت عملیوں کو جانچنے اور عصر حاضر کے فضائی دفاعی چیلنجوں سے نمٹنے میں پاک فضائیہ کے اہم کردار نے توثیق کی ۔انڈس شیلڈ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے شریک ممالک کے باہمی شراکت داری کے عزم کا ثبوت ہے۔ فضائی مشق شریک ممالک کو درپیش مشترکہ خطرات کے پیش نظر فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے محرکات کا احاطہ کرے گی۔ مشق انڈس شیلڈ کے باعث بین الاقوامی برادری کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول۔ مشق انڈس شیلڈ – 2023 شریک ممالک کی فضائی افواج کے مابین فضائی دفاع کے دائرہ کار میں افہام و تفہیم اور تعاون کو مستحکم کرنے کا بہترین موقع فراہم کررہی ہے۔ مشق مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے شریک فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دے گی ،انڈس شیلڈ پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments are closed.