پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
اسلام آباد(آن لائن)نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان۔پٹرول کی قیمت میں40روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔مٹی کا تیل کی قیمت میں22روپے69پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 283 روپے38پیسے مقرر۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303روپے 18پیسے مقرر۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
Comments are closed.