یونان کشتی حادثے پر پی ڈی ایم ترجمان کا اظہار افسو س

اسلام آباد( آن لائن )یونان میں کشتی ڈوبنے پر پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے اظہار افسو س کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی سمگلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملک بھر میں سمگلروں کے ٹھکانوں کیخلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ یونان میں کشتی ڈوبنے کے سانحے کے ذمہ دار انسانی سمگلرز ہیں ، تحقیقات ہونی چاہیئے کہ روزگار کے بہانے لیجانے والے نان شبینہ کے محتاج پاکستانیوں کو کیوں غرق کیا گیا۔ سینکڑوں پاکستانی افراد کی ہلاکتوں کے خدشے سے غم اور پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے ، فوری طور پر انفارمیشن سیل قائم کیا جائے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان سفارتی رابطوں میں تیزی لاکر پاکستانیوں کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عالمی سطح پر انسانی سمگلنگ کرنے والے ایجنٹ پاکستان میں موجود ہیں جو بے روزگار نوجوانوں کی مجبوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھاکر روزگار کے بہانے سمندروں اور صحراوٴں میں غرق کرتے ہیں۔

انسانی سمگلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملک بھر میں سمگلروں کے ٹھکانوں کیخلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے۔قوم سے دعاوٴں کی اپیل کرتے ہیں کہ انسانیت بچ جائے اور غریب پاکستانی بچ جائے

Comments are closed.