انتہا پسند ہندو رہنما سوارکر کا جانشین مسلم دشمنی میں دو ہاتھ آگے نکل گئے
ممبئی ( آن لائن ) : انتہا پسند ہندو رہنما سوارکر کا جانشین مسلم دشمنی میں دو ہاتھ آگے نکل گئے ۔ وینایک دمودر سوارکر کے پوتے رنجیت سوارکر نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا ہی مطالبہ کر دیا۔
رنجیت سوارکر کا کہنا ہے کہ ہندوٴ صرف ہندووٴں کے ساتھ لین دین ، کاروبار اور تجارت کریں،مسلمانوں کے مکمل بائیکاٹ اور خاتمے سے ہی ہندوستان وجود میں آ سکتا ہے ، بی جے پی کے روحانی پیشوا وینایک دمودر سوارکر نے ہٹلر کے نازی نظریے سے متاثر ہو کر ہندوتوا کی بنیاد رکھی تھی۔بھارتی مسلمانوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں ہٹلر کے طریقے اپنانے ہوں گے ، سوارکر نے کہا کہ مسلمان بھارت میں صرف ہندووٴں کے غلام بن کر رہ سکتے ہیں ۔
انتہا پسند نظریات سے متاثر ہو کر وینایک دمودر سوارکر کو ہٹلر نے اپنی کتاب "میری جدوجہد” بھی تحفہ کی 1948 میں سوارکر کو نتھورام گوڈسے کو مہاتما گاندھی کے قتل پر اکسانے کے جرم میں گرفتار بھی کیا گیا تھا
Comments are closed.