کریتی سینن نے کیریئر کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ جیت لیا
ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے گزشتہ روز بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ جیت لیا۔69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔کریتی سینن نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے والدین راہول سینن اور گیتا سینن کے ہمراہ تصاویر لیں۔کریتی نے تقریب میں بہت دیدہ زیب ساڑھی پہن کر شرکت کی، انہوں نے انسٹاگرام پر ریل بھی بنائی اور کہا کہ آج بڑا دن ہے۔یاد رہے کہ کریتی سینن نے اپنا ڈیبیو ٹائیگر شیروف کے ساتھ ہیروپنتیسے کیا تھا۔بریلی کی برفی، لکا چھپی، رابطہ اور دل والے میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔
Comments are closed.