عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس ترجیح بنیاد پر سنا ہے ، سینیٹر مشتاق احمد
اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کہ عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس ترجیح بنیاد پر سنا ہے
عدالت نے ہر سماعت پر حکومت سے سنجیدگی کے ساتھ پیش رفت بارے پوچھا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس ترجیح بنیاد پر سنا ہے عدالت نے ہر سماعت پر حکومت سے سنجیدگی کے ساتھ پیشرفت بارے پوچھا 7507 دن سے ڈاکٹر عافیہ امریکی جیل میں قید ہیں امریکہ کے سب سے بدترین جیل ہے وہ جس میں عافیہ صدیقی قید ہیں جیل میں 10 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے بد ترین حالت میں عافیہ صدیقی کو رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے عافیہ صدیقی کا قید ہونا حکومتی عدم دلچسپی کا نتیجہ ہے اس دوران سب حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے عافیہ قید ہے عافیہ صدیقی پر سختیاں ہیں ان پر ملاقات کی سختی ہے عافیہ صدیقی کو جیل میں سہولیات کی سختیاں ہیں میں نے نگران وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابط کیا جب وہ امریکہ دورے پر تھے وزیراعظم سے کہا کہ امریکہ میں عافیہ کا کیس اٹھائیں دکھ ہوا انہوں نے اس بھی سابقہ حکومتوں کی طرح اسے پس پشت ڈال دیا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ روڈ میپ دیں ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے قانونی اور سیاسی راستے موجود ہیں ۔
Comments are closed.