قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا آئندہ ہفتے سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا امکان

اسلام آباد ( آن لائن ) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے آئندہ ہفتے سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، نواز شریف اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف اور گرفتاری کے خدشات ختم ہونے کے بعد سرگرمیوں کا آغاز کریں گے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے، نواز شریف کی حالیہ حلیف جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کو ترجیح دی جائیگی،پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف سخت ترین محالف قائدین سے بھی ملنے کا عزم رکھتے ہیں، چوہدری نثار علی خان، شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کا امکان سردار مہتاب احمد خان سمیت ناراض (ن) لیگیوں سے ملاقاتوں کے لئے مشاورت کی جائیگی

Comments are closed.