پی ٹی آئی کے نظر بند 13 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
راولپنڈی ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے نظر بند 13 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، جیل زرائع کے مطابق کارکنان کو نظر بندی کی مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، گزشتہ دو روز پی ٹی آئی کے 19 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی نظر بندی کے احکامات جاری کر رکھے تھے، کارکنان کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر حراست میں لیا گیا تھا
Comments are closed.