افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،28 اکتوبر کو 4572 افغان شہر ی وطن واپس چلے گئے
اسلام آباد( آن لائن ) افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،28 اکتوبر کو 4572 افغان شہریوں میں 1292 مرد، 668 خواتین اور 2612 بچے اپنے ملک چلے گئے۔حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں،28 اکتوبر کو 4572 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے ہیں ،4572 افغان شہریوں میں 1292 مرد، 668 خواتین اور 2612 بچے اپنے ملک چلے گئے،
افغانستان روانگی کے لیے 174 گاڑیوں میں 149 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اب تک کل 86,546 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے پاکستان نے ہمیشہ ایک ہمدرد اور ذمہ دار ہمسائے کا کردار ادا کیا ہے جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی،پاکستان کئی دہائیوں سے افغانستان کے جنگی متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیے ہوئے ہے حکومت پاکستان نے غیر قانونی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے پاکستان میں دہشتگردی، منشیات، کلیشنکوف کلچر، اسمگلنگ جیسے بے شمار جرائم افغان پناہ گزینون کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے پاکستان کی سالمیت کے پیش نظر ان جرائم کو ختم کرنے کا اٹل فیصلہ کرلیا ہے
Comments are closed.