دوران عدت نکاح کیس :عدالت نے سابق وزیراعظم کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے

اسلام آباد(آن لائن)ضلعی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کے کیس میں سابق وزیراعظم کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔

معاون وکیل نے کہا کہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔سول جج قدرت اللہ نے جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے معاون عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت 4 نومبر تک بیرون ملک ہیں۔معاون وکیل نے کہا کہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.