ثانیہ مرزا بھی غزہ کیلئے دنیا کی خاموشی پر تشویش میں مبتلا
کراچی (آن لائن) پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی موجودہ صورتِ حال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں فلسطینی بچوں کی ہلاکتوں پر دنیا کی خاموشی کو اجاگر کرتی ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔اْنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہم ابھی تک خاموش ہیں۔
Comments are closed.