وزیر داخلہ کا یونان کشتی حادثہ میں اموات پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے یونان کشتی حادثہ کو ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام اپنے بھائیوں کی دیار غیر میں اموات پر سوگوار ہیں اورآج پاکستان بھر میں اس سانحہ پر قومی سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے ۔’

انسانی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.درندہ صفت انسانی اسمگلروں کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں آ چکی ہے ۔لاہور اور کراچی میں اس سلسلہ میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ،اس سانحہ میں ملوث موت کے تمام افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور انسانی اسمگلنگ کے انسداد کیلئے سفارشات مرتب کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا دہندہ کرنے والوں کو عبرتناک سزا کے لیے خصوصی قانون سازی کی جائے گی حکومت اس سانحہ کا شکار ہونے والوں کے خاندانوں کی ہر قسم کی بھرپور معاونت کرے گی وزیر داخلہ کی جانبحق افراد کی مغفرت کیلئے دعا جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے مکمل ہمدردی ہے اور ان کے دکھ میں شریک ہیں،۔

Comments are closed.