سابق جج سپریم کورٹ قاضی محمد امین احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ بدھ شام چھ بجے بحریہ ٹاوٴن راولپنڈی میں ادا کی گئی چکوال سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین احمد نے 66 برس عمر پائی، گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے۔
قاضی محمد امین احمد 26 مارچ 1957 کو چکوال شہر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون چکوال اور گورنمنٹ کالج چکوال سے حاصل کرنے کے بعد ایل ایل بی کی.قاضی محمد امین مرحوم کا اپریل 2019 میں بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تقرری ہوا جہاں انہوں نے مارچ 2022 تک خدمات سر انجام دیں۔
Comments are closed.