سانحہ 9مئی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین دن ہے، لواحقین شہدا پاکستان
روالپنڈی( آن لائن ) وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سانحہ 9مئی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین دن ہے ،ِ پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کی بے حرمتی کرنے والے شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنیوالے حوالدار شہیدکے لواحقین نے کہا کہ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ، حوالدار محمد انور شہید انتہائی نڈر اور بہادر انسان تھے
جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا، حوالدار محمد انور نے 04 جون 2023 کو دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، حوالدار محمد انور شہید کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، شہید کے ورثاء نے 9مئی کے واقعے میں ملوث شر پسندوں کو وطن عزیز کا دشمن قرار دیتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ، حوالدار محمد انور شہیدکے والد کا کہنا تھا کہ سانحہ 9مئی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین دن ہے کہ اس دن دنیا کی شہرت یافتہ پاکستان آرمی کی تنصیبات پر حملہ کیا گیااور شہداء کی بے حرمتی کی گی
ہم حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سر زمینِ پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کی بے حرمتی کرنے والے شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے، حوالدار محمد انور شہید کے بھائی نے بتایا کہ ہم 9مئی کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث شرپسندوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، حوالدار محمد انور شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ شہید کی ماں کا رتبہ کسی نصیب والی ماں کو ہی ملتا ہے ، حوالدار محمد انور شہید نے اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کر دیا اور ہمیشہ کیلئے سرخرو ہو گیا
Comments are closed.