آل پاکستان مسلم لیگ بطور سیاسی جماعت ڈی لسٹ ، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کو بطور سیاسی جماعت ڈی لسٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ ڈی لسٹ کر دی گئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آل پاکستان مسلم لیگ کو بطور سیاسی جماعت ڈی لسٹ کیا گیا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا۔

Comments are closed.