خراب موسم ،نگران وزیر اعظم کا 2 روزہ دورہ گلگت بلتستان منسوخ

اسلام آباد( آن لائن) نگران وزیر اعظم کا 2 روزہ دورہ گلگت بلتستان منسوخ کر دیا گیا، انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو گلگت بلتستان کے 76 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنی تھی۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو دو روزہ دورہ پر گلگت بلتستان پہنچنا تھا جہاں انہوں نے 76ویں جشن ازادی کی تقریبات میں شرکت کرنی تھی تاہم خراب موسم کے باعث ان کی فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے۔

Comments are closed.