برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کرلی جائے: سنیتا مارشل

لاہور (آن لائن) پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کرلی جائے۔ ایک نجی ٹی شو میں گفتگو کرتے ہوے ادکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ایک برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے آپ علیحدگی اختیار کرلیں کیونکہ شادی سے پہلے آپ کو نہیں پتا اس بندے یا بندی سے آپ کی بنے گی یا نہیں بنے گی یا ہمارے ساتھ آگے کیا مسائل ہوں گے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ لیکن یہ سوچ کر ایک برے تعلق میں رہنا کہ طلاق سے ہمارے ماں باپ کا کیا ہوگا، بچوں کا کیا ہوگا۔ اور اس بارے میں اپنا نہ سوچنا بھی غلط ہے، تھوڑا خود غرض ہونا پڑے گا ۔

Comments are closed.