نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس4 نومبر کوہوگا

اسلام آبا د(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کہا ہے کہ پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر ہفتے کو ہوگا ،قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت جنرل کونسل کا اجلاس رائیونڈ میں منعقد ہو گا ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی کی جنرل کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے،جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر منعقد ہوگا، احسن اقبال جنرل سیکرٹری کی نگرانی میں پارٹی الیکشن سیل، پارلیمانی بورڈز بھی جلد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہے ،پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں 10 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں ،پارٹی منشور کی تیاری کے لئے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی منشور کمیٹی کے دیگر ارکان کا اعلان کریں گے۔

Comments are closed.