خیبرپختونخوا: گرلز اسکولز میں پروگرامز کے دوران فوٹو گرافی پر پابندی عائد

پشاور ( آن لا ئن ) محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے گرلز اسکولز میں پروگرامز کے دوران فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے تناظر میں فوٹو گرافی پر پابندی لگائی گئی ہے۔محکمے نے کہا کہ تمام ایونٹس میں خواتین افسران کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے، ایونٹ کے دوران کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Comments are closed.