شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری، فلم ڈنکی کا ٹیزر آج جاری کیا جا ئیگا
ممبئی ( آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کو اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ایک زبردست خوش خبری ملنے والی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر آج دو نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اس سال اپنی سالگرہ پر ممبئی میں مداحوں کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کریں گے جہاں وہ مداحوں کے ساتھ فلم کا ٹیزر بھی دیکھیں گے۔رپورٹ کے مطابق اداکار نے اس سال اپنی سالگرہ پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کرنے کا ارادہ اس لیے کیا ہے کیونکہ یہ ان کے کیریئر کا بہترین سال رہا۔
Comments are closed.