پارک لین ریفرنس؛ عدالت نے آصف زرداری سمیت 19 ملزمان کو طلب کرلیا‘ نوٹس جاری
اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران وکیل نے دلائل میں موٴقف اختیار کیا کہ ’جب معاہدہ ہوا تو آصف علی زرداری پارک لین کے ڈائریکٹرنہیں رہے تھے‘، جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’ابھی نوٹس جاری کرتے ہیں باقی بعد میں بتادیں‘، اس کے ساتھ ہی عدالت نے آصف زرداری سمیت محمد اقبال، یونس قدوائی، اقبال خان نوری، حسین لوائی، عبدالغنی مجید، انورمجید، ایم فاروق عبداللہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
Comments are closed.