نادہندگان کے ڈیفالٹرز کے فون بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے نادہندگان کے ڈیفالٹرز کے فون بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔پی ٹی اے، سیلولر آپریٹرز، جی ایس ایم اے شریک ہوئے اجلاس میں نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کیلئے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے عام لوگوں تک اسمارٹ فونز پہنچانے کیلئے نگراں وزیر ا?ئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے،ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیئے جائیں گے، نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے۔ اس اقدام سے نادہنگان کی حوصلہ شکنی اوراسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ افریقی ملک روانڈا کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات میں بھی اسمارٹ فونز ایکسپورٹ کرنے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی پاکستانی اسمارٹ فونز میں روانڈا حکومت نیخصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Comments are closed.