ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے زندگی کی اٹھاون بہاریں دیکھ لیں ۔
شاہ رخ خان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے مداح بڑی تعداد میں آدھی رات کو ان کے گھر منت ہاو س کے باہر جمع ہوئے۔اداکار نے بھی گھر کی بالکونی میں آکر اپنے مشہور انداز میں پوز دے کر مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت کا جواب دیا۔شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کا بے انتہا محبت دینے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ آپ لوگ رات گئے آئے ہیں اور مجھے سالگرہ کی مبارکباد دی، میں صرف ایک اداکار ہوں، اس حقیقت سے زیادہ مجھے کسی اور چیز سے خوشی نہیں ملتی کہ میں آپ کو تھوڑا سا انٹرٹین کر سکتا ہوں۔
Comments are closed.