بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشت گردوں کاحملہ، 14اہلکار شہید

راولپنڈی(آن لائن)صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 14اہلکار شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا ۔اس افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقے میں آپریشن کلئیرنس جاری ہے اور اس گھناوٴنے فعل کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

Comments are closed.