شوبز میں اداکاری سے زیادہ میزبانی میں مزہ آتا ہے: ندا یاسر

لاہور (آن لائن) معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری سے زیادہ میزبانی میں مزہ آتا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں زیادہ تر کرکٹرز اور سیاست دانوں سے متعلق معلومات نہیں ہوتی، وہ شوز کرنے سے قبل کرکٹرز سے متعلق اپنی بہن سے معلومات لیتی ہیں۔ انہیں اداکاری سے زیادہ میزبانی میں مزہ آتا ہے، تاہم اس باوجود وہ ڈرامے دیکھتی ہیں اور شوبز سے متعلق پوری معلومات رکھتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اداکاری میں بہت زیادہ وقت دینا پڑتا تھا، اب وہ تین بچوں کی ماں بن چکی ہیں، اس لیے ان کے پاس بھی وقت نہیں، وہ جب مارننگ شو کر رہی ہوتی ہیں، تب ان کے بچے اسکول گئے ہوتے ہیں۔ ندا یاسر نے کہا انہیں اداکاری سے زیادہ میزبانی میں مزہ آتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کی غلطیوں سے کسی کی دل آزاری نہیں ہوتی بلکہ لوگ ان کی وائرل ویڈیوز دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔میں اپنی پھوپھو کی طرح غلطیاں کرنے میں مشہور ہوں،ہمارے خاندان میں ہمارے پاس ہمیشہ ایک نسل سے ایک شخص ہوتا ہے جو غلطیاں کرتا ہے۔

Comments are closed.