نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ
لاہور(آن لائن ) نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، وفد کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ بابائے قوم کا گھر قومی اثاثہ تھا، جس پر مشتعل ہجوم کیجانب سے کیجانے والی شرپسندی اور تخریب کاری انتہائی قابلِ مذمت ہے، وفد نے مزید کہا کہ توڑ پھوڑ کرنیوالوں کو بتلانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے اداروں اور پاکستان کے ساتھ ہیں
وفد نے وطنِ عزیز میں 9 مئی کو ہونے والی انارکی ، قومی پرچم کی بے حرمتی اور دہشت گردی کی بھرپور مذمت اور نفی کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا، وفد نے حکومتِ وقت اور قانونی اداروں سے شرپسندوں اور تخریب کاروں کے خلاف جلد از جلد سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کو بروقت روکا جا سکے
Comments are closed.