سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کاسپریم جوڈیشل کونسل کے نوٹس کاجواب آئندہ 48گھنٹوں میں جمع کرائے جانیکاامکان
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس کاجواب آئندہ 48گھنٹوں میں جمع کرائے جانے کاامکان ہے ،سپریم جوڈیشل کونسل نے تین دو کی اکثریت سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کو ناجائز اثاثہ جات کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 10 نومبر تک جواب طلب کیاتھا۔ذرائع کاکہناہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی جلدہی کسی کووکیل مقررکریں گے اور پھر وہ جواب تیار کرکے کونسل میں پیش کرے گا۔یہ شوکاز نوٹس پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز اور وکیل میاں داوٴد ایڈووکیٹ کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کروائی گئی 10 شکایات کی روشنی میں جاری کیا گیا۔ یہ شکایات جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور ذاتی مفاد کے لیے اپنے اختیارت استعمال کرنے کے الزامات کے بارے میں تھیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے اجلاس میں ان شکایات کا جائزہ لیا جس کی روشنی میں جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments are closed.