بابراعظم کی ایجنٹ کمپنی نے بابر کے حوالے سے بھارت میں مہنگے کپڑوں، جیولری کی شاپنگ کرنے کی تردید کردی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایجنٹ کمپنی نے بابر کے حوالے سے بھارت میں مہنگے کپڑوں، جیولری کی شاپنگ کرنے کی تردید کردی ہے ۔ایجنٹ کا کہنا تھا کہ چند میڈیا پلیٹ فارمز پر بابراعظم سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں، بابراعظم کے بھارت میں جیولری، کپٹروں کی شاپنگ سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں،ان تمام افواہوں کی تردید کی جاتی ہے، بابر کے لیے ایسی افواہیں حیران کن ہیں،بابراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایجنٹ کمپنی کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرکے افواہوں کے حوالے سے اظہار تردید کی۔چند دن قبل بھارتی میڈیا کے مطابق بابراعظم نے ورلڈکپ کے دوران 7 لاکھ روپے کی شیروانی، جیولری خریدی۔
Comments are closed.