نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ضلع خیبر کے تیراہ میں دھشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع خیبر کے تیراہ میں دھشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا۔وزیرِ اعظم نے شہید ہونے والے لیفٹینیٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقدیر کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیرِ اعظم نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے تیراہ میں وطن کی خفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا ۔مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔پاکستان سے دھشتگردی کے مکمل خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ملک کے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Comments are closed.