اسلامی تعاون تنظیم کا فلسطین خصوصاً غزہ کی صورتحال پر ہنگامی سربراہی اجلاس طلب
قاہرہ (آن لائن)وحشی صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور تباہی مسلم امہ کو جھنجھوڑنے لگی ،اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین خصوصاً غزہ کی صورتحال پر ہنگامی سربراہی اجلاس طلب کر لیا۔او آئی سی اعلامیہ کے مطابق او آئی سی کا غزہ کی صورتحال پر ہنگامی سربراہی اجلاس 12 نومبر کو ریاض میں منعقد ہو گا، اسلامی تعاون تنظیم نے ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا ہے، سربراہی اجلاس میں او آئی سی رابطہ گروپ برا?ے فلسطین خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کرے گا، اجلاس میں فلسطینیوں پر وحشیانہ بربریت پر مبنی اسرائیلی بمباری، غزہ کے معصومین کی امداد پر غور ہو گا، امید ہے مسلم ممالک فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے خلاف صیہونی نسل کشی پر مشترکہ موقف اختیار کریں گے۔
Comments are closed.