آصف زرداری ، نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ،جلد ملاقات پر اتفاق

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف زرداری اور نوازشریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں آصف زرداری نے نوازشریف کو وطن واپسی پر مبارک باد دی۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے اور ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے مل کر چلنے اور مختلف سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ریاست کو بچانے اور عوام کی بہتری کیلیے تمام سیاسی قوتوں کا تعاون ناگزیر ہے۔عوام کی بہتری اور مہنگائی کی وجہ سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوازشریف دیگر سیاسی لیڈرز سے بھی رابطے کرینگے۔ دونوں رہنماوٴں نے ایک دوسرے کی صحت بارے بھی دریافت کیا۔نوازشریف نے اس موقع پر کہاکہ سولہ ماہ کی حکومت کے دوران ہم نے مل کر فیصلے کیے اب بھی مستقبل میں مل کر چلنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب آصف زرداری کی طرف سے بھی نوازشریف کیلئے خیر سگالی کے کلمات کہے گئے۔

Comments are closed.