سیکورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل،3 زخمی
فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت چار اہلکار شہید
راولپنڈی (آن لائن)سیکورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل اور تی3 زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے پیر کے روز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ۔ آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں فورسز اہلکاروں نے موثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ جبکہ تین دہشت گرد زخمی ہو گئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر عمر: 43 سال، ساکنہ اسلام آباد سمیت وطن کے چار بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا ۔دیگر شہداء میں نائیک خوشدل خان 31 سال، ساکن ضلع لکی مروت ، 27 سالہ نائیک رفیق خان ساکن ڈسٹرکٹ چارسدہ اور لانس نائیک عبدلقادر عمر 33 سال، ساکن مری شامل ہیں ۔علاقے میں ممکنہ طورپر مزید موجود دہشت گرد وں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.