عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات نہ کرانے پرتوہین عدالت درخواست میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سلمان اور قاسم سے بات نہ کرائی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیاجائے۔عدالت نے جیل حکام کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک کیلئیملتویکردی۔
Comments are closed.