ملک بھرمیں ڈینگی کا راج برقرار،مزید 122نئے کیسزرپورٹ

لاہور(آن لائن) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 122 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 10ہزار 387 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 4474 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 51 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2371 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 14 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1042 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز 7 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 914 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 21 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 495 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 18 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں ڈینگی کے 3 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ نارووال میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اٹک، مظفرگڑھ، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 83 مریض زیر علاج ہیں۔علی جان خان نے مزید کہا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 35 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Comments are closed.